پشاور (یواین پی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ،گورنر خیبر پختونخوا نے ایل آر ایچ میں باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں سے فردا فردا ملاقات کی۔گورنر خیبرپختونخوا نے باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کو علاج کی ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں