پنجاب پولیس کی گاڑیاں بلٹ پروف کردی گئیں

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کی گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ کردی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سنگل و ڈبل کیبن بلٹ پروف گاڑیاں کچہ کریمنلز کے خلاف سپیشل آپریشنز کے دوران استعمال کی جائیں گی۔ سرحدی چوکیوں کے اہلکاروں کو خوارجی دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف چھاپوں کے لیے بھی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔سی سی ڈی کو بھی بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں۔