واشنگٹن (آئی این پی ) ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل چاند 3 جنوری 2026 کو اپنی بھرپور روشنی اور جسامت کے ساتھ نمودار ہوگا، جسے روایتا وولف مون کہا جاتا ہے۔ یہ دل فریب منظر سورج غروب ہونے کے فورا بعد آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔اس موقع پر چاند زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔