جہانیاں(آن لائن)سال 2026 ء میں تین سپر مون ہوں گے اس برس کا پہلا سپر مون3جنوری کو نظر آئے گا ۔ماہرین کے مطابق مکمل چاند 3 جنوری 2026 ء کو اپنی بھرپور روشنی اور جسامت کے ساتھ نمودار ہوگا، جسے روایتاً وولف مون کہا جاتا ہے۔ یہ دل فریب منظر سورج غروب ہونے کے فوراً بعد آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔اس موقع پر چاند زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔ماہرین کے مطابق سال 2026 میں اس کے بعد مزید دو سپر مون بھی دیکھنے کو ملیں گے، جو نومبر اور دسمبر میں نمودار ہوں گے۔سال 2026 کا پہلا سپر مون 3 جنوری کو دیکھا جائے گا