پی ایم ڈی سی اربوں روپے کا ریونیو دے رہی ہے لیکن نجکاری لسٹ میں شامل کر لیا گیا :رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے اربوں روپے کے ریونیو کے باوجود پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو نجکاری کی فہرست میں شامل کر لیا۔سرکاری دستاویز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی اربوں روپے کا ریونیو دے رہی ہے، لیکن حکومت نے کارپوریشن کو نجکاری لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ 4 سال میں پی ایم ڈی سی کے سالانہ ریونیو میں 53 فی صد اضافہ ہوا، 2024-25 میں پی ایم ڈی سی کا ٹوٹل ریونیو 5 ارب 27 کروڑ کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔کارپوریشن نے 5 سال میں ڈیوڈنڈ کی مد میں قومی خزانے میں 10 ارب 40 کروڑ روپے جمع کرائے، 2024-25 میں پی ایم ڈی سی نے ایک ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے