پارلیمنٹ ہائوس کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا

اسلام آباد (آئی این پی)پارلیمنٹ ہائو س کے کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا۔ خواتین ارکان پارلیمنٹ کے کاکس اجلاس میں غیرمعیاری کھانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سینڈوچزخواتین پارلیمانی کاکس کے اجلاس کے لئے منگوائے گئے جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کی،اجلاس میں کھانے سے لال بیگ نکلنے پر ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کھانے میں لال بیگ نکلے تھے