2026 میں پاکستان کا پہلا خلاباز چاند پر بھیجا جائے گا

پاکستان اور چین کے تعاون سے پروگرام بہت جلد عملی شکل اختیار کرے گا:ڈائریکٹر سپارکو
کراچی (آئی این پی ) پاکستانی خلا بازوں   چاند پر چہل قدمی کی تیاری کررہے ہیں ، پاکستان اور چین کے تعاون سے پروگرام بہت جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر کمیشن(سپارکو)  نے کہا ہے کہ 2026 میں پاکستان کا پہلا خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر سپارکو شفقت علی کا کہنا ہے کہ خلائی تحقیق میں تاریخی پیش رفت کے طور پر پاکستان 2026 میں چاند پر پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے۔ چینی تعاون سے اگلے سال اس بڑے اور تاریخی سنگ میل کے حصول کیلئے تیار ہیں۔