پنجاب یونیورسٹی: پاکستان کا پہلا خلاباز پر سیمینار

لاہور(خبر نگار) وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی پیشگوئی کرنا زندگی کے لئے بہت ضروری ہوتاہے تاکہ مسائل سے نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پہلے ایسٹراناٹ کا خلا میں جانا قوم کیلئے فخراور خوشی کی بات ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس کے زیر اہتمام سپارکو پاکستان کے اشتراک سے ’’چینی خلائی سٹیشن سے 2026 میں ناقابل یقین سفر کرنے والا پاکستان کا پہلا خلاباز‘‘پر سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عامر محمود، ڈاکٹر عامر گیلانی،ڈاکٹر ثوبیہ، ڈاکٹر محمد خورشید، پروفیسر ڈاکٹر منزہ ذوالفقار علی، ڈاکٹر امجد عباس مگسی، پروفیسر ڈاکٹر ناصر،ڈاکٹر عامر مسعود چشتی، ڈاکٹر جہانزیب قریشی بھی موجود تھے۔