پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 239 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 243 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثات میں 93 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 150 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔حکام کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پیش آئے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔