بالی ووڈ کے ستاروں کی شاہانہ رہائش گاہوں کی قیمتوں کا انکشاف

بالی ووڈ کے ستاروں کی شاہانہ رہائش گاہوں کی قیمتوں کا انکشاف

بالی ووڈ کے اداکار اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ شاہانہ رہائش گاہوں اور لگژری طرزِ زندگی کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

بھارت کی معروف شخصیات کی رہائش گاہیں محض ان کی دولت کی علامت نہیں بلکہ ان کے ذوق اور طرزِ زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

شاہ رخ خان
انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کا گھر "منت" ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع ہے۔ 27,000 مربع فٹ پر محیط یہ چھ منزلہ وِلا 200 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور اس میں جِم، سوئمنگ پول، لائبریری اور ذاتی آڈیٹوریم جیسی سہولتیں موجود ہیں۔

امیتابھ بچن
دوسرے نمبر پر بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کا گھر "جلسہ" ہے، جو ممبئی کے جوہو علاقے میں واقع ہے۔ یہ بنگلا تقریباً 100 سے 120 کروڑ روپے مالیت کا ہے اور اس میں مشہور آرٹسٹ منجیت باوا کی 4 کروڑ روپے کی پینٹنگ بھی آویزاں ہے۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا سمندر کے کنارے واقع باندرہ کا اپارٹمنٹ 100 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت رکھتا ہے، جس کا رقبہ 11,266 مربع فٹ ہے، جبکہ اس میں 1,300 مربع فٹ کی چھت بھی شامل ہے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی گڑگاؤں میں 80 کروڑ روپے کی رہائش اور ممبئی کے ورلی میں 34 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ مشہور ہیں، جو ان کے شاہانہ طرزِ زندگی کا عکاس ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور
سیف علی خان اور کرینہ کپور کا باندرہ میں نیا گھر 103 کروڑ روپے کا ہے، جبکہ ان کا سوئٹزرلینڈ میں 33 کروڑ روپے کا ایک گھر بھی ہے۔یہ تمام رہائش گاہیں ان بالی ووڈ اداکاروں کی کامیابی اور دولت کی عکاسی کرتی ہیں، اور ان کے فینز کو ان کے شاہانہ طرزِ زندگی کی جھلک فراہم کرتی ہیں۔