دبئی میں بالی وڈ ستاروں کے قیمتی رہائشی شاہکار، مکمل فہرست جاری

دبئی میں بالی وڈ ستاروں کے قیمتی رہائشی شاہکار، مکمل فہرست جاری

بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد بڑے ستارے دبئی میں اپنی دولت اور لگژری طرز زندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی پراپرٹیز کے مالک بن چکے ہیں۔

 فلمی ویب سائٹ ’’کوئی موئی‘‘ کے مطابق، دبئی میں شہرت اور دولت کی عکاسی کرنے والی یہ پراپرٹیز نہ صرف ان کی مالی کامیابی کا ثبوت ہیں بلکہ ان کے خوابوں کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔شاہ رخ خان کا پام جمیرہ میں واقع گھر ’جنّت‘، 18 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے، جس میں پرائیویٹ بیچ، جم اور سوئمنگ پول جیسی سہولیات شامل ہیں۔ اس گھر کی اندرونی سجاوٹ گوری خان نے خود ڈیزائن کی ہے اور اس کی قیمت تقریباً ایک ارب بھارتی روپے ہے۔سلمان خان کا دبئی کے ’ڈاؤن ٹاؤن‘ علاقے میں واقع اپارٹمنٹ، جو برج خلیفہ کے قریب ہے، اکثر انہیں وہاں قیام کرتے دیکھا جاتا ہے، اور یہ جگہ ان کی لگژری زندگی کا عین مرکز ہے۔اداکار انیل کپور نے دبئی کے مہنگے علاقے ’الفُرجان‘ میں ایک جدید دو بیڈز پر مشتمل اپارٹمنٹ خریدا ہے، جس کی قیمت تقریباً تین کروڑ روپے ہے، اور یہ ان کی عالمی شہرت اور مالی استحکام کا ثبوت ہے۔

اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے پاس بھی دبئی میں شاہانہ رہائش ہے۔ راج کندرا نے شادی کی سالگرہ پر شلپا کو برج خلیفہ کی 19ویں منزل پر 50 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے اسے بیچ کر پام جمیرہ میں ایک نیا ولا خریدا۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن بھی دبئی کے جمیرہ گالف اسٹیٹس میں رہائش پذیر ہیں۔ ایشوریا کا یہ وِلا 2016 میں 16 کروڑ روپے میں خریدا گیا، جس میں پول، باغیچہ اور گالف کورس جیسی سہولیات موجود ہیں۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ پام جمیرہ میں رہائش پزیر ہیں۔ انہوں نے شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد 13 کروڑ روپے مالیت کا دو منزلہ گھر خریدا، جس میں سوئمنگ پول، نماز کا کمرہ اور واک اِن کلوزٹ جیسی سہولیات شامل ہیں۔یہ پراپرٹیز بھارتی فلم انڈسٹری کے ستاروں کی دولت، شہرت اور لگژری طرزِ زندگی کا عکاس ہیں، جو دبئی کو ایک عالمی معیار کا پرکشش رہائشی مرکز بناتے ہیں۔