5ماہ گزرگئے، کام شرو ع نہ ہوسکا،گجرچوک کیقریب کھڈے پڑنا شروع
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)حال ہی میں بننے والے نارنگ کالاخطائی شاہدرہ روڈ پر دوسری لیئرنہ ڈالی جاسکی، ایک مہینہ روڈ استعمال ہونے کے بعد اس پرریت ،بجری اور تارکول کی دوسری لیئر ڈال کر اس کومضبوط کرناتھا لیکن 5 ماہ گزرجانے کے باوجود کوئی کام شروع نہیں کیاگیا، جس سے اہم ترین شاہراہ جلد دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونے کا خدشہ ہے، معروف گجرچوک سے کچھ فاصلے پر کھڈے پڑنا شروع ہوچکے ، اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو بہت جلد اہم ترین شاہراہ جو لاہور سے براستہ شاہدرہ کالاخطائی نارنگ نارووال کرتار پور جاتی ہے ٹوٹ پھوٹ کر خستہ حالی کا شکار بن جائے گی اور حال ہی میں لگائے گے اربوں روپے ضائع ہو جائیں گے، اہل علاقہ نے وفاقی وزیر راناتنویرحسین سے مطالبہ کیاہے کہ اس اہم شاہراہ کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اربوں روپے کو ضائع ہونے سے بچایاجاسکے۔