اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی نہ اٹھائی جاسکی

میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچرز کو رات 12 بجے تک جوائنگ اور ری لیونگ کا حکم 
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ تعلیم کے اعلان کے باوجود گزشتہ روز اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی نہ اٹھائی جاسکی جسکے باعث اساتذہ پریشان ہیں۔میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچرز جوائنگ ری لیونگ کے باعث پابندی نہ اٹھائی جاسکی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے میرٹ بیسڈ ہیڈ ٹیچرز کو رات 12 بجے تک جوائنگ اور ری لیونگ کا حکم دے دیا۔محکمہ کے مطابق تبادلوں پر سے پابندی آج 23 ستمبر سے اٹھائی جائے گی۔ٹرانسفر پالیسی کے تحت باہمی تبادلوں کیلئے اساتذہ کو کم از کم 2 سال ایک سٹیشن پر گزارانا ضروری ہے۔