کرم تنازع کے حل کے قریب، معاہدے کا قوی امکان: بیرسٹر سیف

کرم تنازع کے حل کے قریب، معاہدے کا قوی امکان: بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کرم تنازع کے حل کے قریب ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین بیشتر نکات پر متفق ہیں اور آج معاہدے کا قوی امکان ہے۔بیرسٹر سیف نے بتایا کہ کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگہ دو دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا، جس میں ایک فریق کو مشاورت کے لیے مزید دو دن کا وقت دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان زیادہ ہے، کیونکہ وہ تقریباً تمام نکات پر متفق ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت اس تنازعہ کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے ایک صدی سے زائد پرانا یہ تنازع حل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنکرز اور اسلحہ کے خاتمے سے علاقے میں مکمل امن قائم ہو گا، اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علاقے کو اسلحہ سے پاک کیا جائے گا۔

معاہدے کے بعد سڑکوں کی بحالی کی خوشخبری بھی متوقع ہے۔