تین ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ

جدہ (آئی این پی )سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے  تین ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق 2024 کی تیسری سہ ماہی میں ملکی و غیرملکی عمر ہ زائرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 54 ہزار751 تک پہنچ گئی ہے۔یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے، بیرون ملک سے آنے والے عمرہ ز ائرین کی تعداد 3.3 ملین رہی جو 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 29.2 فیصد زیادہ ہے