عمرہ زائرین میں 22 فیصد اضافہ، پاکستانی معتمرین تعداد میں سرفہرست

مکہ مکرمہ(آئی این پی ) سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک زائرین کی تعداد میں22اعشاریہ5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پاکستانی معتمرین تعداد کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق عمرہ سیزن کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں 9 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں۔ ان میں تقریباً 2 لاکھ پاکستانی زائرین شامل ہیں، جو سب سے زیادہ تعداد ہے۔ انڈونیشیا سے ایک لاکھ 70 ہزار جبکہ عراق سے ایک لاکھ 30 ہزار افراد عمرہ کے لیے پہنچے۔