سعودی عرب میں 12 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی آمد

 گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال  زائرین کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا :وزارت حج
ریاض (آئی این پی)سعودی عرب میں وزارت حج  نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 12 لاکھ عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں جن کا تعلق 109 ممالک سے تھا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 ذی الحجہ سے عمرہ زائرین کی مملکت آمد شروع ہو گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق وزارت نے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے جو اعداد و شمار دیے ہیں وہ 45 دن کے ہیں۔ عمرہ سیزن کا آغاز 15 ذی الحجہ سے کیا گیا تھا۔ 30 محرم تک 12 لاکھ عمرہ زائرین کی تعداد ریکارڈ کی گئی۔وزارت حج کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے کے دوران آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 27 فیصد اضافی عمرہ ویزے جاری ہوئے