مظفرآباد(خصوصی رپورٹ)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں۔ حال ہی میں پی پی میں شامل ہونے والے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بیرسٹر سلطان سے ملاقات کی ۔ انہیں پارٹی میں شامل کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود بدستور اپنے موقف پر قائم ہیں۔