سیالکوٹ،7 سال قبل کاغذات میں فوت شخص زندہ نکل آیا

 لے پالک بیٹے نے جائیدادکے لالچ میں جعل سازی  سے نادراسے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا لیا تھا
 اسسٹنٹ کمشنر  کا نوٹس ، پراپرٹی فوری طور پر اصل مالک  نبی احمد کے  نام دوبارہ منتقل کرنے کا حکم 
سیالکوٹ(آئی این پی )سیالکوٹ میں ایک انوکھا واقعہ، سات سال قبل سرکاری کاغذات میں مردہ قرار دیا جانے والا شخص زندہ سلامت سامنے آ گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لے پالک بیٹے نے جائیداد ہتھیانے کے لالچ میں جعل سازی کرتے ہوئے نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں سے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا لیا تھا، اور اسی جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر متاثرہ شخص نبی احمد کی تمام جائیداد اپنے نام منتقل کروا لی تھی۔متاثرہ شخص نبی احمد تمام شواہد اور ثبوت لے کر اسسٹنٹ کمشنر کے آفس پہنچ گیا، جہاں انہوں نے اپنی آپ بیتی سنائی، اسسٹنٹ کمشنر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پراپرٹی فوری طور پر اصل مالک نبی احمد کے نام دوبارہ منتقل کرنے کا حکم دے دیا