حکومت سے اسٹیبلشمنٹ ہاتھ اٹھا لے تو پی ٹی آئی کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی حکومت گر جائے گی
لاہور (آئی ا ین پی ) سینئر سیاستدان آصف کرمانی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ کی حمایت نہ رہے تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرجائے گی ۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آ ئی کی احتجاج کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کا بوجھ مزید نہیں اٹھائے گی ، اگر اسٹیبلشمنٹ حکومت سے ہاتھ اٹھا لے تو پی ٹی آئی کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی حکومت گر جائے گی۔