پٹرول مہنگا،ڈیزل کی قیمت میں کمی

 پٹرول تین روپے 26 پیسے مہنگا، نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے، ڈیزل 399 روپے 34 پیسے مقرر
اسلام آباد(بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دو روز تک کمی کے بعد دوبارہ اضافہ کردیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کردی گئی ہے۔وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے وضع کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ ایک پیسہ کمی کردی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔