وزارت داخلہ نے ایران میں قید10ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردئیے

پاکستانی شہری انسانی سمگلنگ، غیر قانونی رہائش، منشیات، شدت پسندی اور دیگر جرائم میں گرفتار کئے گئے ‘ایران نے ڈیڑھ سال میں 5ہزار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا:ذرائع وزارت داخلہ
اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت پاکستان نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا  ۔  وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق  ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردئیے گئے، ان پاکستان شہریوں پر مختلف جرائم کے الزامات تھے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی رہائش، منشیات، شدت پسندی اور دیگر جرائم میں گرفتار کیے گئے ہیں‘ ایران نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 ہزار سے زائد پاکستانی غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کے جرم میں ایران میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جرائم میں ملوث پاکستانیوں کے پاسپورٹ 5 اور 7 سال کے لیے بلاک کیے گئے ہیں۔