بنگلہ دیش نے پاکستان سے کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل ’’ابدالی‘‘خریدنے کیلئے رابطہ کیا ہے جس کی رینج400 کلومیٹر ہے:رپورٹ
ممبئی (آئی این پی )بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے بنگلہ دیش مبینہ طور پر پاکستان سے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ممکنہ بھارتی حملے کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیتوں اور ڈیٹرنس کو مضبوط کیا جا سکے۔دفاعی ویب سائٹ انڈین ڈیفنس ریسرچ ونگ (آئی ڈی آرڈبلیو )کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان سے کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل ابدالی خریدنے کے لیے رابطہ کیا ہے، جس کی رینج 400 کلومیٹر ہے، بظاہر بھارت کے حملے کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ہے۔رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر پاکستان دو اہم وجوہات کی بنا پر درخواست پر رضامند ہو سکتا ہے، پہلا ڈھاکہ کی حمایت کر کے اپنے علاقائی اثر و رسوخ کو بڑھانا جو کہ اس وقت نئی دہلی کے خلاف ہے، اور دوسرا کیونکہ ابدالی ایس آر بی ایمز کی فروخت سے دفاعی توازن میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی پاکستان کے خلاف کیونکہ ان میزائلوں کی رینج کم ہے، اور یہ صرف حقیقت پسندانہ اور ممکنہ طور پر بھارت کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں، جس کے ساتھ بنگلہ دیش کی طویل سرحد ہے۔