بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ شامل : بھارتی میڈیا کا دعویٰ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اس سے متعلق جلد اعلامیہ جاری کرے گی۔اس سے قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو ایک اور خط لکھ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء￿  میں شرکت اور بھارت نہ جانے کے معاملے پر بی سی بی نے یہ خط لکھا تھا۔بی سی بی نے خط میں بنگلادیش ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت اور بھارت نہ جانے کا معاملہ آئی سی سی انڈیپینڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو بھیجنے کا کہا تھا۔بی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے میچز ری لوکیٹ کرنے کی درخواست کی ہے اور اپنا مو?قف ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے۔بی سی بی نے کل کے فیصلے کی روشنی میں آئی سی سی سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور اپنی ٹیم بھارت نہ بھجوانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔اس سے قبل مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل نے اعلان کیا تھا کہ بنگلادیش ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، ہمارے تحفظات حقیقی ہیں، آئی سی سی نے ان کو تسلیم نہیں کیا، آئی سی سی نے ہمارے مو?قف کو تسلیم نہیں کیا۔بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے بھی آئی سی سی کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء￿  میں بنگلادیش کی جگہ دوسری ٹیم کی شمولیت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مو?قف یہی ہے کہ ہمیں سری لنکا میں کھیلنے دیا جائے، ہم سب ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں، لیکن بھارت جانا محفوظ نہیں سمجھتے۔