ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش بحریہ نے خلیجِ بنگال میں 4 روز سے خراب کشتی کے ساتھ بھٹکنے والے 15 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیاہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ترجمان بنگلہ دیش بحریہ نے بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشن 31 مارچ کو معمول کی بحری گشت کے دوران انجام دیا گیا۔ گشتی ٹیم نے سینٹ مارٹن آئی لینڈ کے لائٹ ہاس سے تقریبا 6 بحری میل مغرب میں ایک خراب ماہی گیری ٹرالر کو دیکھا اور فوری طور پر مدد کے لیے کارروائی شروع کی