سلمان خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم "سکندر" نے ریلیز کے چھٹے دن بھی شاندار کمائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور یہ فلم اب 200 کروڑ روپے کے قریب پہنچنے والی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، "سکندر" نے تامل ہٹ فلم ڈریگن کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔پانچویں دن تک کی کارکردگی کے مطابق، یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ فلم "سکندر" پیر تک دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کا ہدف پورا کر لے گی، اور اس کے لیے آمدنی میں صرف 33.17% کی کمی باقی ہے۔ تاہم، آغاز میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ فلم سلمان خان کی زندگی کی ناکام ترین فلم ثابت ہو گی اور بمشکل ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرے گی۔فلم "سکندر" عید الفطر پر ریلیز ہوئی تھی اور رواں سال کی دیگر فلموں کے بزنس کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔
کمائی کے لحاظ سے چھاوا، ایل 2، سان کرانتی اور گیم چینجرز اس وقت بھی "سکندر" سے آگے ہیں۔تاہم، پروڈکشن ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ آئندہ ایک ہفتے میں یہ فلم چوتھے نمبر پر آ جائے گی اور 300 کروڑ تک کا بزنس کر پائے گی۔ اگر "سکندر" 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کر بھی لیتی ہے، تب بھی سلمان خان جیسے سپر اسٹار کے لیے یہ ایک لمحہ فکر کی بات ہوگی، کیونکہ ان کی فلموں کی توقعات ہمیشہ زیادہ ہوتی ہیں اور یہ کامیابی نسبتاً کم کمائی کے ساتھ آئی ہے۔