طالبعلم سے موٹر سائیکل نقدی ، فون چھن گیا

غازی آباد(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں ڈاکوؤں نیگن پوائنٹ پر طالبعلم سے موٹر سائیکل، ہزاروں نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ نواحی گاؤں 44/12-L کے رہائشی محمد آصف نے پولیس حکام کو درخواست گزاری کہ میرا بیٹا محمدعمر رضا اکیڈمی سے پڑھ کر واپس موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا کہ پاڑی بنگلہ کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے زبردستی روکا اورجان سے مار نے کی دھمکی دے کرموٹر سائیکل، 10 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیااور فرار ہوگئے۔