تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ) تھہ شیخم کے نواح ٹوڈے پور پھاٹک کے قریب ڈاکو ئوں نے شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔ ٹوڈے پور کے رہائشی محمد رمضان کے مطابق وہ ٹوڈے پور پھاٹک کے قریب پہنچا تو ریلوے پھاٹک کے ساتھ مکئی کی فصل میں چھپے دو نامعلوم ملزمان اچانک اس کے سامنے آگئے۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اسے روک لیا اور زبردستی اس کی موٹر سائیکل اور 5 ہزار روپے نقدی چھین لی۔