سوات، معروف عالم دین مولانا رشید محمد قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

فائرنگ کا واقعہ چپریال بازار میں پیش آیا، نامعلوم افراد نے مولانا کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا
سوات(آئی این پی )سوات کے علاقے مٹہ میں معروف عالم دین مولانا رشید محمد نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مٹہ کے علاقے چپریال بازار کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے مولانا رشید محمد کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا۔حملہ آوروں نے مولانا رشید محمد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مقامی افراد نے امدادی اداروں کو اطلاع دی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی عالم دین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں مٹہ اسپتال منتقل کردیا