سوات میں گجر برداری پر قاتلانہ حملہ، مظاہرین کا لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج

سوات(آئی این پی )سوات کے علاقے شکردرہ میں میں گجر برداری پر حملے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ دیا۔ مٹہ مینگورہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا  ۔مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے  تفصیل کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ علاقہ شکردرہ میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے  حملہ کیا تھا۔ معروف ٹرانسپورٹر افضل خان گجر کی گاڑی کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا گیا جس میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔  بعد ازاں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا‘ افضل خان گجر زخمی ہوگئے۔تاہم انکا جواں سال بیٹا بہرام خان گجر اور بھتیجا موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ایک سیکیورٹی گارڈ گاڑی میں آگ لگنے کے باعث جل کر جاں بحق ہوا