ہریہان میں فطری طور پر ایک خاص دانائی موجود ہے اور انہیں اس صلاحیت پر مکمل بھروسا ہے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور ان کی سابق اہلیہ سوزین خان کے بڑے بیٹے ہریہان روشن نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا۔سب سے پہلے ہریتھک روشن نے بیٹے کے گانے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس کے لیے محبت اور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ ہریہان میں فطری طور پر ایک خاص دانائی موجود ہے اور انہیں اس صلاحیت پر مکمل بھروسا ہے، جو انہیں بے خوف بناتی ہے۔سوزین خان نے بھی بیٹے کی میوزک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی جذباتی کیفیت کا اظہار کیا اور ہریہان کی اس کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔ہریہان کی موسیقی کے نئے سفر پر صرف والدین ہی نہیں بلکہ خاندان اور قریبی دوستوں نے بھی بھرپور حمایت کی۔ہریتھک روشن کی ساتھی اور خود ایک فنکارہ صبا آزاد نے گانا اپنے سوشل میڈیا اکاuvنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ہریہان کو مبارکباد دی اور اس کی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا۔سوزین خان کے ساتھی ارسلان گونی نے بھی گانے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسے پورا دن سنتے رہے۔