میری خوبصورتی کا راز سادہ غذا ہے،ایشوریا رائے

جنک فوڈ اور زیادہ چکنائی والی غذائوں سے بھی پرہیز کرتی ہوں،ناشتہ کبھی نہیں چھوڑتی
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن 53 برس کی ہوگئیں ۔ اداکارہ اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے باعث ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، جبکہ ان کی خوراک اور خود کو فٹ رکھنے کے معمولات بھی لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے کسی سخت ڈائٹ پلان پر عمل نہیں کرتیں بلکہ سادہ اور گھر کے پکے کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کی روزمرہ خوراک میں دال، چپاتی، سبزیاں اور پھل شامل ہوتے ہیں۔ وہ جنک فوڈ اور زیادہ چکنائی والی غذائوں سے بھی پرہیز کرتی ہیں۔ وہ ناشتہ کبھی نہیں چھوڑتیں اور صبح کے کھانے میں بران بریڈ ٹوسٹ اور دلیہ استعمال کرتی ہیں۔ ان کی خوراک میں پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذاں کو اہمیت حاصل ہے۔اداکارہ دوپہر کے کھانے میں سادہ گھریلو کھانا پسند کرتی ہیں جس میں دال، چپاتی اور ابلی ہوئی سبزیاں شامل ہوتی ہیں۔ وہ تلی ہوئی اور زیادہ تیل والی غذاں کے بجائے گھر میں تیار کیے گئے کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ وہ رات کے کھانے کو بھی ہلکا رکھتی ہیں۔ان کے ڈنر میں گرل کی ہوئی مچھلی اور برائون چاول شامل ہوتے ہیں۔ایشوریا رائے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے جسمانی سرگرمیوں کو بھی اہمیت دیتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ سخت جم ورک آئوٹ کے مقابلے میں یوگا کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔