ایشوریا رائے نے ابھیشیک کیساتھ شادی کو 19 سال مکمل ‘ تصاویر شیئر کر دیں

لاہور(شوبز ڈیسک )بھارتی معروف اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر، اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی شادی کی 19 ویں سالگرہ ایک ساتھ منائی ہے۔جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں اس جوڑی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند اور کمنٹس باکس میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی شادی 20 اپریل 2007ء کو ایک شاندار تقریب میں ہوئی تھی۔