راکھی ساونت کی عمرہ ادائیگی کے بعد مکہ میں جائے نماز باٹنے کی ویڈیو وائرل

نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اللہ سے دعا بھی مانگی ہے،مداحوں کی جانب سے عمرے کی مبارکباد،نیک عمل پر سراہا جا رہا ہے
مکہ مکرمہ (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔راکھی ساونت نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی، جس کی ویڈیوز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔اداکارہ کی عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ میں جائے نماز باٹنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت جائے نماز خرید رہی ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ مکہ میں موجود ہیں اور انہوں نے نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اللہ سے دعا بھی مانگی ہے۔راکھی ساونت کی اس ویڈیو کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نیک عمل پر سراہا جارہا ہے۔واضح رہے راکھی ساونت اس سے قبل بھی عمرے کر چکی ہیں۔