مفتی قوی نے یوٹیوبر کو انٹرویو میں اداکارہ سے مشروط نکاح کی خواہش کا اظہار کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)متنازعہ بیانات، ماڈلز، ٹک ٹاکرز ، اداکارائوں کیساتھ ویڈیوز، تصاویر، سیلفیاں بنوانے پرخبروں میں رہنے والے مفتی قوی بھی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کیلئے میدان میں آگئے۔ انہوں نے یوٹیوبر کو انٹرویو میں اداکارہ سے مشروط نکاح کی خواہش کا اظہار کیااورکہا وہ اپنے نکاحوں کی تعداد نہیں بتائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا برصغیر کے بہت بڑے سیاسی، علمی وادبی گھرانے کی خاتون سے بھی نکاح کیا تھا لیکن وہ جلد انتقال کر گئیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک ودیگر علما کی تحقیق کے مطابق ہندوئوں کی کتاب الہامی ہے اسلئے راکھی ساونت بھی اہل کتاب ہوئیں اور وہ ان سے نکاح کر سکتے ہیں، اس پر تیار ہیں صرف ایک شرط ہے کہ وہ بتائیں کہ کہیں انکا ہندو یا مسلم مذہب کے تحت کوئی نکاح تو نہیں ہوا ؟ساتھ ہی انہوں نے اپنی والدہ کی اجازت سے یہ نکاح کی شرط بھی رکھی۔مفتی قوی کی راکھی سے مشروط نکاح کی ویڈیو وائرل ہوگئی، صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔مفتی قوی ماضی میں3درجن نکاح کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔