نکاح کے بعد راکھی ساونت کو پاکستان لا ئو ں گا:مفتی قوی

ہمارانکاح پاکستان اور بھارت کے لیے اچھا ثابت ہوگا اوردوستی بڑھے گی، ویڈیوپیغام
 اسلام آباد (آئی این پی )بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے مفتی قوی نے کہا ہے کہ وہ ان سے نکاح کے لیے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی آرہے ہیں۔ اپنے ایک تازہ ویڈیو بیان میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ راکھی ساونت دبئی میں ہیں، ان سے نکاح کے لیے وہ وہاں آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ باوضو ہیں اس لیے وہ ان کا نام فاطمہ لیں گے۔ ویڈیو میں انہوں نے بھارتی اداکارہ کو مخاطب ہوکر کہا کہ ان دونوں کا نکاح پاکستان اور بھارت کے لیے اچھا ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان محبت اور دوستی بڑھے گی۔ مفتی قوی کے مطابق ان کا اور راکھی ساونت کا نکاح پاکستان اوربھارت کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، دونوں ممالک کے عوام میں محبت بڑھے گی۔ ویڈیو میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کے لیے دبئی آ رہے ہیں اور نکاح کے بعد وہ اداکارہ کو پاکستان لائیں گے جہاں نوجوان اور عوام ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔