اوگرا کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 پٹرول 1 روپے 49 پیسے، ڈیزل 2 روپے 73 پیسے لٹر سستا کردیا 
پٹرول کی قیمت 387 روپے 54 پیسے، ڈیزل کی 402 روپے 24 پیسے لٹر ہو گئی
اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ پٹرولیم ڈویڑن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 402 روپے 24 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر تک ہوگا۔