اسلام آباد (آئی این پی)جولائی کے لیے عوام کو بڑی ریلیف دیتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے آر ایل این جی(ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔اوگرا نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (SNGPL) کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمت پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم ہے۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے صارفین کے لیے بھی ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ اوگرا نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جس میں 2.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے‘دریں اثناء پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا