لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ میں 8 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طاہر نے بچی کو چیز کا لالچ دے کر اپنی دکان کے اندر بلایا اور مبینہ طور پر بچی سے غیر اخلاقی حرکت اور زیادتی کی کوشش کی۔ ملزم بچی کو جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں بھی دیتا رہا۔بچی کی حالت غیر محسوس ہونے پر اس کی بڑی بہن نے واقعے کے متعلق دریافت کیا۔ گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جانی پورہ سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔