لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق بچی سعدیہ ہمسایوں کے گھر کھلنے گئی تھی ملزم اسد نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوا ہیومن انٹیلی جنس سے تلاش کرکے گرفتار کر لیا ملزم اسد کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،