7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ،ملزم گرفتار

متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد پولیس نے 15کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی ا?باد پولیس نے15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض کوگرفتار کرلیا،ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق  بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ سٹور پر سرف لینے گئی تھی تو سٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی،متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی ا?باد فیصل ندیم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا  ئے گا،