لیاقت آباد کے علاقے میں والدین کے درمیان آئے روز ہونے والے لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ 22 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ایوب روڈ کے رہائشی مظہر کے والدین اکثر آپس میں جھگڑتے رہتے تھے، جس پر نوجوان ذہنی طور پر پریشان تھا۔ واقعے کے بعد اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔