یہ منفرد شادی جاپان کے شہر شیزوکا میں ہوئی، جہاں 32 سالہ اسامو ٹومیوکا نے اپنی کلاس فیلو کی 53 سالہ ماں، مڈوری سے شادی کر لی۔
حیران کن طور پر، مڈوری پہلے ہی نانی بن چکی تھیں۔
محبت کی غیر معمولی کہانی
جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسامو اور مڈوری کی پہلی ملاقات 10 سال قبل ایک پیرنٹ-ٹیچر میٹنگ میں ہوئی تھی، جب اسامو ایک طالبعلم تھا۔ اس وقت دونوں کے درمیان کوئی خاص بات چیت نہیں ہوئی، مگر دس سال بعد دوبارہ ملاقات نے ان کی زندگی بدل دی۔اسامو، مڈوری کے سحر میں گرفتار ہو گیا، لیکن اس وقت مڈوری اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھیں۔ شروع میں، مڈوری نے اسامو کی محبت کو مسترد کر دیا، مگر اسامو کی مسلسل کوششوں اور محبت کے اظہار نے انہیں آخرکار راضی کر لیا۔
اہل خانہ کی مخالفت اور قبولیت
شروع میں، نہ صرف مڈوری بلکہ اسامو کے والدین بھی اس رشتے کے سخت خلاف تھے۔ تاہم، مڈوری کی بیٹی نے اپنی ماں کو شادی کے لیے قائل کیا اور انہیں اپنی خوشی کے بارے میں سوچنے کی تلقین کی۔وقت کے ساتھ ساتھ، اسامو کے والدین نے بھی اس رشتے کو قبول کر لیا۔
شادی اور نیا گھر
شادی سے قبل، اسامو نے مڈوری کے لیے 38 ملین ین (تقریباً 2.2 کروڑ پاکستانی روپے) کا ایک گھر خریدا اور والدین کی رضامندی کے بعد 2023 میں باضابطہ شادی کر لی۔
میڈیا کی توجہ اور ٹاک شو میں شرکت
یہ جوڑا جاپانی میڈیا کی شہہ سرخیوں میں آگیا اور حال ہی میں ایک مشہور جاپانی ٹاک شو میں شرکت بھی کی، جہاں انہوں نے اپنی غیر معمولی محبت کی کہانی شیئر کی۔یہ شادی جاپان میں ایک سوشل میڈیا بحث کا باعث بنی ہے، جہاں کچھ لوگوں نے اسے "سچی محبت" قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس پر حیرت کا اظہار کیا۔