کیچڑ نہیں اچھالوں گا میری یہ تربیت نہیں ، ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ڈگری دکھا دو، مٹھائی لائیں گے
اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وکلاء کی ڈگریوں اور بار کونسل کے الیکشنز کے تنازعہ پر اپنا سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لنڈے کا کالا کوٹ پہن لینے سے کوئی شخص وکیل نہیں بن جاتا، میرا ون پوائنٹ ایجنڈا صرف یہ ہے کہ جن پر سوال اٹھے ہیں وہ اپنی اصلی ڈگری دکھا دیں، ہم خود ان کے گھر مٹھائی لے کر جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کسی پر کیچڑ نہیں اچھالوں گا کیونکہ میری ایسی تربیت نہیں ہے اور نہ ہی میں اخلاق سے گری ہوئی کوئی بات کروں گا لیکن میری ایک ہی سادہ اور واضح شرط ہے کہ آپ بس اپنی تعلیمی و قانونی ڈگری دکھا دیں، اگر آپ ڈگری دکھا دیتے ہیں تو ہم آپ سے معافی بھی مانگیں گے، آپ کے گھر خوشی سے مٹھائی بھی لے کر آئیں گے اور آپ کو بری امام سرکار کے دربار لے جا کر عزت کے ساتھ چادر بھی چڑھائیں گے۔