راولپنڈی(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب اس باپ کی بیٹی ہے جس نے کہا تھا کہ میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا وزیر اعلی صرف منصب انجوائے کرنے نہیں آئیں بلکہ جب پنجاب کے عوام کو انصاف نہ ملے تو بولنا بنتا ہے میں اپنے حالیہ بیانات پر قائم ہوں یہ بیانات دراصل وکلا، آئین اور قانون کی تاریخ لکھی جارہی ہے جب بھی مولوی تمیز الدین کی کہانی لکھی جائے گی تو ساتھ ان "ڈن بیسز"کی کہانیاں بھی لکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن لائرز ونگ کی دعوت پر ضلع کچہری آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور وکلا سے خطاب میں کیا‘انہوںنے کہا جو چیز ہوتی ہے وہ دکھانی پڑتی ہے دکھتی ہے تو بکتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہ پہلے کبھی مشہور تھا نہ اب مشہور ہوں اور نہ ہی مجھے مشہور ہونے کا کوئی شوق ہے میں حق کے ساتھ کھڑا ہوں انہوں نے کہا کہ میں اپنے حالیہ بیانات پر اب بھی قائم ہوں اگر قائم نہ ہوتا تو کہیں چھپ کر بیٹھا ہوتا یوں کچہری میں نہ گھوم رہا ہوتا۔