خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے:کیپٹن (ر)صفدر

 بانی سے ملاقاتیں ہونی چاہئیں، رہائی عدالتوں کے ذریعے ہونی چاہیے‘بہنوں کو رہا کیا جائے
 مذاکرات کا سلسلہ کسی صورت بند نہیں ہونا چاہیے، ہزارہ کو فوری صوبہ بنایا جائے:میڈیاسے گفتگو 
 ایبٹ آباد (آئی این پی )کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے  پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، اس کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرتا، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے خیبرپختونخوا کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ لانگ مارچ کے باعث بچوں کو سکول جانے میں مشکلات جبکہ مریضوں کو ہسپتال پہنچنے میں دشواری ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ کسی صورت بند نہیں ہونا چاہیے، غیر مشروط مذاکرات نہیں ہوتے، ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر مذاکرات ہوتے ہیں۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہا  بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہونی چاہئیں، رہائی عدالتوں کے ذریعے ہونی چاہیے