پاکستان کا بھارت میں اسلامی مقدس مقامات کی مسماری پر اظہار تشویش

 مختلف بہانوں سے منظم مسماری 1950 کے انڈیا پاکستان معاہدے کی  خلاف ورزی  ہے:دفترخارجہ
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی جانب سے  بھارت میں اسلامی مقدس مقامات کی منظم اور ریاستی سرپرستی میں مسماری پر گہری تشویش اور مذمت کا اظہار کیا گیا ہے ۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان  نے کہا ہے کہ بھارت میں اسلامی مقدس مقامات کی مختلف بہانوں سے منظم مسماری 1950 کے انڈیا پاکستان معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے جس کے تحت مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 1992 میں تاریخی بابری مسجد کی مسماری مذہبی عدم برداشت، تعصب اور نفرت پر مبنی نظریے کی ایک ہولناک یاد ہے۔