فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع

فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع

لاہور: ریاست مخالف ٹویٹ اور ن لیگ کی صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کا جسمانی ریمانڈ مزید چار روز کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

 نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران NCCIA نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے فلک جاوید کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور آئندہ سماعت پر این سی سی اے سے ملزمہ کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔یہ مقدمہ فلک جاوید کی جانب سے ریاست مخالف ٹویٹ اور ن لیگ کی صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا۔