کراچی: موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے سواری کے انتظار میں لڑکی کو دو بار لوٹ لیا

کراچی: موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے سواری کے انتظار میں لڑکی کو دو بار لوٹ لیا

کراچی کے ماڈل کالونی میں ایک لڑکی کو سواری کے انتظار کے دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے چند لمحوں میں دو بار لوٹ لیا۔

 واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔پہلی واردات میں ڈاکو نے لڑکی سے موبائل فون چھین لیا۔ لڑکی نے فوری طور پر دوسرا موبائل نکال کر پولیس کو اطلاع دینے کی کوشش کی، لیکن اسی دوران فرار ہونے والا ڈاکو دوبارہ آ گیا اور اس نے لڑکی سے دوسرا موبائل اور پرس بھی چھین لیا۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ ماڈل کالونی تھانے میں درج کر لی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔