وزیر اعلیٰ کے ترجیحی منصوبہ کی دوسری ڈیڈ لائن آج ختم ، واسا کی 67 ، ایم سی ایل کی 24 سکیمیں تاحال نا مکمل
لاہور (خصوصی رپورٹ )وزیر اعلیٰ کا ترجیحی منصوبہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ تاخیر کا شکار، منصوبے کی دوسری ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی مگر 91 سکیمیں تاحال نامکمل، واسا کی 67 ، ایم سی ایل کی 24 سکیمیں مکمل نہ ہوسکیں۔137 ارب لاگت کا منصوبہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہے،منصوبے کا فیز ون تاحال ادھورا ،ایم سی سی ایل اور واسا ترقیاتی سکیمیں سو فیصد مکمل نہ کر سکے۔فیز ون میں ایم سی ایل کی 20 ارب 47 کروڑ 67 کی134سکیموں سے 24 سکیمیں اورفیز ون میں واسا کی 41 ارب 50 کروڑ کی 252 سکیموں میں سے 67 نامکمل ہیں، فیز ون مکمل کرنے کیلئے پہلے 30 جون پھر 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی مگر 91سکیمیں تاحال ادھوری ہیں،فیز ون میں تاخیر منصوبے کے فیز ٹو پر بھی اثر انداز ہو گا جسکے تحت واسا کی 36اشاریہ دو ارب لاگت کی 118 سکیمیں آئندہ سال جون تک مکمل کی جائینگی۔ڈی سی لاہور موسیٰ رضا کا کہنا ہیفیز ٹو میں ایم سی ایل کی 22ارب 46 کروڑ 78 لاکھ لاگت کی 138 سکیمیں آئندہ سال جون تک مکمل کی جائینگی۔ایل ڈی پی منصوبے کے فیز ون میں واسا کی 85 ، ایم سی ایل کی 95 فیصد سکیمیں مکمل ہیں،ایم سی ایل کی 24 اور واسا کی 67 سکیموں پر کام ہونا باقی ہے۔